Wed, September 16, 2026

پہلگام واقعہ پر بھارتی مؤقف ناقابل اعتبار، عالمی ماہر کا اظہار تشویش

پہلگام واقعہ پر بھارتی مؤقف ناقابل اعتبار، عالمی ماہر کا اظہار تشویش

اسلام آباد: عالمی ماہر نے  پہلگام واقعہ  پر  بھارتی موقف کو  ناقابل  اعتبار قرار دیتے ہوئے   تشویش کا اظہار کیا ہے ۔نجی ٹی وی چینل کی 
 اینکر  مہر بخاری کے ساتھ خصوصی گفتگو میں سابق امریکی صدر اوباما کی پالیسی مشیر اور عالمی امور کی ماہر لاری اے واٹکنز نے پہلگام واقعے کے تناظر میں بھارتی حکومت کے کردار پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

لاری واٹکنز نے انکشاف کیا کہ بھارت، پہلگام واقعے کو جنگی پالیسیوں کے جواز کے طور پر پیش کر رہا ہے۔ ان کے مطابق وزیر اعظم مودی نے وعدہ کیا تھا کہ وہ واقعے کے ثبوت پیش کریں گے، مگر تاحال کوئی مواد سامنے نہیں آ سکا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے ثبوت نہ ہونے کے باوجود سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا اور پاکستان سے سفارتی تعلقات محدود کر دیے، جو ایک یکطرفہ اور خطرناک قدم ہے۔ لاری واٹکنز کا کہنا تھا کہ امریکہ، روس اور دیگر عالمی طاقتیں اس واقعے کی آزادانہ تحقیقات کے نتائج کا انتظار کر رہی ہیں۔

واٹکنز نے امریکی میڈیا کی خاموشی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پہلگام جیسے حساس واقعے پر مین سٹریم میڈیا کی جانب سے رپورٹنگ نہ ہونا باعث تشویش ہے۔ ان کے بقول، بھارت کا تحقیقات کی اجازت نہ دینا بین الاقوامی برادری کے لیے پریشان کن ہے، جبکہ کشمیریوں کی آواز کو مسلسل دبایا جا رہا ہے۔

ٹیگز: