Wed, September 16, 2026

اینڈرائیڈ میں نئی اپ ڈیٹ، کمپنیز کو ملازمین کے میسجز تک رسائی حاصل

اینڈرائیڈ میں نئی اپ ڈیٹ، کمپنیز کو ملازمین کے میسجز تک رسائی حاصل

کیلیفورنیا: گوگل نے اپنے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم میں نئی اپ ڈیٹ متعارف کرائی ہے، جس سے کمپنیاں ملازمین کے آر سی ایس (Rich Communication Services) میسجز دیکھ سکیں گی۔ آر سی ایس، روایتی ایس ایم ایس کا اپ گریڈ شدہ ورژن ہے جو تصاویر اور ویڈیوز بھی سپورٹ کرتا ہے۔

کمپنی مالکان اس فیچر کو ملازمین کی ڈیوائسز کی نگرانی اور بزنس کمیونیکیشنز پر نظر رکھنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ گوگل کا کہنا ہے کہ یہ اپ ڈیٹ اندرونی تحقیقات اور ایچ آر تنازعات کے دوران معلومات حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

ٹیگز: