Wed, September 16, 2026

موسمیاتی خطرے کی گھنٹی، آسٹریا میں جون کی گرمی نے 395 جانیں لے لیں

موسمیاتی خطرے کی گھنٹی، آسٹریا میں جون کی گرمی نے 395 جانیں لے لیں

ویانا: آسٹریا میں جون کے دوران شدید گرمی کی لہروں کے باعث 395 افراد جان سے گئے۔

آسٹرین ایجنسی برائے صحت اور غذائیت کے مطابق یہ جون کے مہینے میں ہیٹ ویو سے ہونے والی اموات کی سب سے بلند تعداد ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بڑھتا ہوا درجۂ حرارت انسانی صحت کے لیے ایک بڑا خطرہ بنتا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث یورپ میں شدید گرمی کی لہریں زیادہ تواتر اور شدت کے ساتھ سامنے آ رہی ہیں، جس سے خاص طور پر بزرگ اور بیمار افراد زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

ٹیگز: