پشاور: وادیِ تیراہ میں خوارج کی سرگرمیوں میں اضافہ پشاور کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا رہا ہے۔
24 نومبر کو پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز پر حملے میں ملوث افغان خوارج وادی تیراہ سے آئے، اور 25 نومبر کو حسن خیل میں گیس پائپ لائن کو آئی ای ڈی سے تباہ کرنے والے خوارج بھی اسی راستے سے پشاور پہنچے۔
ماضی میں خارجی حکیم اللہ محسود کا مرکز طویل عرصے تک وادی تیراہ میں قائم رہا، جو اس علاقے کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کی جڑ ہے۔