Wed, September 16, 2026

گرمی کی شدت بڑھی، خطرے کی گھنٹی بج گئی — NIH کی کانگو بخار اور سن سٹروک سے خبردار کرنے والی ایڈوائزری جاری

گرمی کی شدت بڑھی، خطرے کی گھنٹی بج گئی — NIH کی کانگو بخار اور سن سٹروک سے خبردار کرنے والی ایڈوائزری جاری

اسلام آباد: پاکستان میں موسم گرما کی شدت کے ساتھ ہی دو بڑے خطرات نے سر اٹھا لیا ہے — کانگو بخار اور سن اسٹروک۔
قومی ادارہ صحت نے عوام کو آگاہ کرنے کے لیے اہم ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں جانوروں سے پھیلنے والے وائرس "کانگو" اور گرمی سے ہونے والی بیماریوں کے خطرات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
 عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ جانوروں کے قریب احتیاط کریں، اور چیچڑیوں سے بچاؤ کے لیے مناسب لباس پہنیں۔

ادھر سورج کی تپش بھی کم خطرناک نہیں۔ سن اسٹروک سے بچاؤ کے لیے NIH نے مشورہ دیا ہے کہ شہری دھوپ سے بچیں، پانی کی مقدار بڑھائیں اور خود کو ٹھنڈا رکھیں، تاکہ گرمی کا اثر کم ہو۔

یہ ایڈوائزری ایک انتباہ ہے کہ احتیاط نہ کی گئی تو گرمی اور وائرس دونوں مہلک ثابت ہو سکتے ہیں۔

ٹیگز: