Wed, September 16, 2026

سمندری طوفان کی دستک؟ بحیرہ عرب میں موسمی دباؤ، مون سون سے قبل خطرے کی گھنٹی

سمندری طوفان کی دستک؟ بحیرہ عرب میں موسمی دباؤ، مون سون سے قبل خطرے کی گھنٹی

کراچی :بحیرہ عرب میں تیز موسمی تبدیلیوں کے پیشِ نظر پاکستان کے ساحلی علاقوں میں ممکنہ سمندری طوفان کے خدشات بڑھتے جا رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے ایک ابتدائی الرٹ جاری کیا ہے، 

سائیکلون وارننگ سینٹر کے مطابق کرناٹک اور گوا کے ساحلی علاقوں کے قریب ایک کم دباؤ کا نظام بننے جا رہا ہے، جو شمالی سمت میں بڑھتے ہوئے طوفانی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ اس وقت اگرچہ طوفان کی ممکنہ سمت یا شدت کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے، مگر ابتدائی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

ادھر چیئرمین این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال مون سون کا آغاز معمول سے پہلے یعنی جون کے آخری دنوں میں ہو سکتا ہے۔ ان کے مطابق، مون سون کی بارشیں معمول سے 5 فیصد زائد اور بعض علاقوں خصوصاً شمال مشرقی پنجاب میں 50 فیصد زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

گلشیئرز کے تیزی سے پگھلنے سے پانی کی دستیابی متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی تیاری کی ہدایت کر دی ہے تاکہ ممکنہ قدرتی آفات سے بروقت نمٹا جا سکے۔

ٹیگز: