Wed, September 16, 2026

کراچی میں پولیس مقابلے، تین ڈاکو ہلاک، سات گرفتار، ایک فرار

کراچی میں پولیس مقابلے، تین ڈاکو ہلاک، سات گرفتار، ایک فرار

کراچی :کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان چار مقابلے ہوئے، جن میں تین ڈاکو ہلاک، چھ زخمی اور مجموعی طور پر سات گرفتار ہو گئے، جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب رہا۔

جہان آباد، پاک کالونی میں پہلا واقعہ پیش آیا، جہاں تین ڈاکو شدید زخمی حالت میں پکڑے گئے۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزمان کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ دورانِ علاج ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت گلاب خان، حنیف اور سلیمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد کیا۔

سہراب گوٹھ کے تاج پیٹرول پمپ کے قریب دوسرے واقعے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔ اس کی شناخت عزیز اللہ کے نام سے کی گئی، اور اس کے قبضے سے پستول، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی گئی۔

ٹیگز: