Wed, September 16, 2026

اسلام آباد کے شہریوں کے لیے خوشخبری: وفاقی دارالحکومت میں پبلک ٹرانسپورٹ ایک ماہ کے لیے مفت کرنے کا اعلان

اسلام آباد کے شہریوں کے لیے خوشخبری: وفاقی دارالحکومت میں پبلک ٹرانسپورٹ ایک ماہ کے لیے مفت کرنے کا اعلان

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے باسیوں کو بڑھتی ہوئی مہنگائی سے بچانے کے لیے ایک بڑا ریلیف پیکیج دیتے ہوئے شہر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کو ایک ماہ کے لیے مکمل طور پر مفت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے درج ذیل اہم فیصلے کیے۔
اسلام آباد کی حدود میں چلنے والی سرکاری بسوں میں شہری ایک ماہ تک بغیر ٹکٹ سفر کر سکیں گے۔ اس ریلیف پیکیج کے نتیجے میں آنے والا 35 کروڑ روپے کا تمام تر مالی بوجھ وزارت داخلہ خود برداشت کرے گی۔اس فیصلے سے روزانہ دفاتر جانے والے ملازمین، محنت کشوں اور طلبہ کو ماہانہ بنیادوں پر ہزاروں روپے کی بچت ہوگی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا  عالمی معاشی دباؤ اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے پیشِ نظر اسلام آباد کے شہریوں کو ریلیف دینا وقت کی اہم ضرورت تھی۔ وزارت داخلہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹرانسپورٹ کا 35 کروڑ کا بوجھ عوام پر ڈالنے کے بجائے خود اٹھایا جائے گا۔
وزیر داخلہ نے ضابطہ اخلاق جاری کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ مفت سفر کے دوران مسافروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس ریلیف پیکیج کے ثمرات براہِ راست عام آدمی تک پہنچنا یقینی بنائے جائیں۔

ٹیگز: