Thu, September 17, 2026

یورپی یونین کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 35 کروڑ ڈالر کی فوری امداد کا اعلان

یورپی یونین کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 35 کروڑ ڈالر کی فوری امداد کا اعلان

برسلز: یورپی یونین نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے باعث پیدا ہونے والے انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے 35 کروڑ ڈالر کی فوری امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یورپی حکام کے مطابق، پاکستان میں شدید بارشوں اور طوفانی سیلاب نے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے، جہاں متعدد افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی یا لاپتہ ہو چکے ہیں۔ یورپی یونین نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

یہ مالی معاونت بنیادی طبی سہولیات، ادویات، صاف پانی، نکاسی آب کے منصوبوں اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی پر خرچ کی جائے گی، جبکہ متاثرہ خاندانوں کو ضروری اشیاء خریدنے کے لیے نقد امداد بھی دی جائے گی۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی تازہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں مون سون بارشوں اور سیلاب سے 881 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 1176 زخمی ہوئے ہیں۔ صوبہ پنجاب سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں شامل ہے، جہاں 223 اموات اور 648 افراد زخمی ہوئے۔

دیگر متاثرہ صوبوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

خیبر پختونخوا میں 48 افراد جان بحق اور 359 زخمی
سندھ میں 58 ہلاکتیں اور 78 زخمی
بلوچستان میں 26 اموات اور 5 افراد زخمی
امدادی ٹیمیں اور ریسکیو ادارے متحرک ہیں تاہم کئی متاثرہ علاقوں میں اب بھی بنیادی سہولیات کی شدید قلت ہے۔

ٹیگز: