Wed, September 16, 2026

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا مریم نواز کے بیان پر ردعمل، جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کے لیے فوری امداد کی ضرورت پر زور

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا مریم نواز کے بیان پر ردعمل، جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کے لیے فوری امداد کی ضرورت پر زور

کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مریم نواز کے "جاگ پنجابی جاگ" بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس موضوع پر زیادہ بات نہیں کرنا چاہتے تاکہ مریم نواز ناراض نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ان میں اور عظمیٰ بخاری میں بہت فرق ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کے حوالے سے کہا کہ انہیں الیکٹرک بسوں کی نہیں بلکہ فوری امداد اور گھروں کی بحالی کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو ہمارے اچھے کاموں سے تکلیف ہوتی ہے، اللہ انہیں صبر دے۔ میئر کراچی نے وفاق سے پنجاب اور سندھ کو ملنے والے فنڈز کے فرق پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ اس کا تفصیلی جائزہ لینا چاہیے۔

ٹیگز: