Thu, September 17, 2026

نئےڈیم نہ بنائیں توہرسال ایسےہی سیلاب اورتباہی ہوگی،عظمیٰ بخاری

نئےڈیم نہ بنائیں توہرسال ایسےہی سیلاب اورتباہی ہوگی،عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیلاب کی مجموعی صورتحال اب بہتر ہو رہی ہے اور انتظامیہ نے حالات کو کنٹرول کر لیا ہے۔ ان کے مطابق تریموں ہیڈ ورکس پر پانی کا دباؤ سب سے زیادہ ہے، لیکن دوسرے علاقوں میں پانی نیچے جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بارشوں کا ایک نیا سلسلہ کل سے شروع ہو گیا ہے جو پاکستان اور بھارت دونوں میں جاری ہے، جس سے صورتحال مزید مشکل ہو گئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے خود تریموں کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کا خطرہ ہے، اس لیے محکمہ صحت اور دیگر ادارے چوکنا ہیں اور پھنسے ہوئے لوگوں کو فوری طور پر بچایا جا رہا ہے۔ ہیڈ محمد والا میں حالات نازک ہیں، وہاں ٹریفک بند کر دی گئی ہے اور ممکنہ سیلاب کے خطرے کو بھی مدنظر رکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں سیاست سے دور ہو کر سب کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے۔ انہوں نے صوبوں کی ذمہ داریوں کی تعریف کی اور خاص طور پر خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ امین گنڈاپور کی جانب سے ڈیمز کے حوالے سے مثبت بات کو سراہا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے بچانے کے لیے ڈیمز بنانا ضروری ہے۔ فی الحال پنجاب میں ریلیف آپریشنز سب سے اہم ہیں اور حکومت کی کوشش ہے کہ متاثرین کو جلد از جلد ان کے گھروں میں واپس بسانا جائے۔

ٹیگز: