Wed, September 16, 2026

موجودہ سیلاب کو تاریخ کا "سپر فلڈ" کہا جانا چاہیے:عظمیٰ بخاری

موجودہ سیلاب کو تاریخ کا

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ موجودہ سیلاب کو تاریخ کا "سپر فلڈ" کہا جانا چاہیے، جو اٹھاسی کے سیلاب سے کہیں زیادہ تباہ کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب نے محض چند گھنٹوں میں اس قیامت کا سامنا کیا اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات کیے۔

انہوں نے بتایا کہ راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث 35 جانیں ضائع ہو چکی ہیں، مگر حکومت نے ہمت نہیں ہاری اور متاثرین کی مدد کے لیے ٹینٹ سٹی بنانے کا منصوبہ شروع کر دیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے عوام سے اپیل کی کہ وہ منفی پروپیگنڈے پر دھیان نہ دیں اور حکومت کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ہم سب مل کر اس قدرتی آفت سے نکل سکیں۔

ٹیگز: