سری نگر:بھارتی صحافی ارچنا تیواری نے پہلگام حملے سے متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کو جھوٹا قرار دیا ہے۔ کشمیر کے ایک ڈرائیور نے انکشاف کیا کہ جس شادی شدہ جوڑے کے قتل کی خبر چلائی گئی، وہ جھوٹی ہے کیونکہ لڑکا زندہ ہے۔
ڈرائیور نے کہا کہ بیوہ اور بچے کی ویڈیوز بھی جعلی ہیں اور یہ سب کچھ سیاسی فائدے کے لیے رچایا گیا ہے۔ اس نے مودی حکومت کو اس "ڈرامے" کا ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ کشمیری اب مزید ظلم برداشت نہیں کریں گے۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ارچنا تیواری کی رپورٹ بھارتی بیانیے کے لیے ایک بڑا دھچکہ ہے۔