Wed, September 16, 2026

امریکہ کا پاکستان اور بھارت سے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ

امریکہ کا پاکستان اور بھارت سے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ

واشنگٹن: امریکہ نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہےاور کہا ہے  کہ وہ موجودہ کشیدہ صورتحال کو ذمہ داری سے حل کریں اور ایسا راستہ اختیار کریں جو خطے میں دیرپا امن اور استحکام کا باعث بنے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان، ٹیمی بروس نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکہ دونوں ملکوں کے ساتھ مختلف سطحوں پر رابطے میں ہے اور حالات پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان اور بھارت اپنے اختلافات بات چیت سے حل کریں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ نے بدھ کے روز وزیراعظم پاکستان سے رابطہ کیا، جبکہ امریکی سینیٹر مارکو روبیو نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے گفتگو کی۔ دونوں رابطوں میں خطے کی صورتحال اور امن کی کوششوں پر گفتگو  ہوئی۔

ترجمان نے زور دیا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ دونوں ممالک کشیدگی سے بچیں اور ایسا حل نکالیں جو عوام کے مفاد میں ہو اور پورے خطے کے لیے فائدہ مند ہو۔

ٹیگز: