Wed, September 16, 2026

مشرقِ وسطیٰ میں تناؤ: پاکستان اور سعودی عرب کا ایران سے تحمل کا مطالبہ، دفاعی اشتراک بڑھانے کا فیصلہ

 مشرقِ وسطیٰ میں تناؤ: پاکستان اور سعودی عرب کا ایران سے تحمل کا مطالبہ، دفاعی اشتراک بڑھانے کا فیصلہ

ریاض: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ سعودی عرب کے دوران علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق، غیر اشتعال انگیز اقدامات کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے برادر ملک ایران سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دانشمندی کا مظاہرہ کرے۔ 
پاکستان اور سعودی عرب نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ کسی بھی بحران کا حل جارحیت نہیں بلکہ فہم و فراست ہے۔ اس موقع پر دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے دفاع کے لیے اسٹریٹجک تعاون کو مزید بلندیوں پر لے جانے کا عہد بھی کیا۔

ٹیگز: