اسلام آباد : آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہِ مارچ کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 2 روپے 52 پیسے فی کلو کمی کی گئی ہے۔ اس کمی کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 213 روپے 88 پیسے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے۔اس فیصلے کے نتیجے میں گھریلو صارفین کو استعمال ہونے والے 11.8 کلوگرام کے سلنڈر پر بھی ریلیف ملے گا نئی قیمت: 2,664 روپے، سابقہ قیمت (فروری): 2,667 روپے ہے۔
اوگرا حکام کے مطابق ان نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر مارچ کے مہینے کے لیے کر دیا گیا ہے، جس سے ملک بھر کے کروڑوں صارفین مستفید ہو سکیں گے۔