Wed, September 16, 2026

اگست سے ایل پی جی مہنگی، اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اگست سے ایل پی جی مہنگی، اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اگست کے لیے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے تحت فی کلو قیمت میں 13 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 241 روپے سے بڑھا کر 254 روپے مقرر کی گئی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 152 روپے مہنگا ہو کر 3 ہزار ایک روپے کا ہو گیا ہے، جبکہ اس سے قبل اس کی قیمت 2 ہزار 849 روپے تھی۔

اوگرا نے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں بھی 585 روپے اضافہ کیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہو گا۔

ٹیگز: