کولمبو:ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ 6 جون سے سری لنکا میں شروع ہونا تھا، مگر ایشین کرکٹ کونسل نے ایونٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، خراب موسم اور چکن گونیا وائرس کی وجہ سے سری لنکن کرکٹ بورڈ نے درخواست کی تھی، جس پر اے سی سی نے فوری اقدام اٹھایا۔نئی تاریخوں کا اعلان جلد متوقع ہے۔