لاہور:ملک کے بالائی علاقوں میں آج سے 5 ستمبر تک تیز بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور بالائی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور گرج چمک متوقع ہے۔
بالائی خیبرپختونخوا میں بھی 5 ستمبر تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں اور انتظامیہ کو محتاط رہنے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کی ہدایت کر دی۔