Wed, September 16, 2026

ملک بھر میں گرمی کی لہر برقرار، کچھ علاقوں میں بارش کی امید

ملک بھر میں گرمی کی لہر برقرار، کچھ علاقوں میں بارش کی امید

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقے آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، جبکہ کچھ بالائی علاقوں میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

محکمے کے مطابق آج زیادہ تر شہروں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبرپختونخوا کے کچھ حصوں میں بادل چھائے رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ جنوبی پنجاب میں رات کے وقت آندھی چل سکتی ہے اور کچھ علاقوں میں ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔ خاص طور پر ملتان، ڈی جی خان اور ساہیوال کے شہریوں کو رات کے وقت موسم میں ہلکی تبدیلی کا سامنا ہو سکتا ہے۔

اسی طرح کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ گرمی سے بچنے کے لیے پانی زیادہ پئیں، دھوپ میں کم نکلیں، اور خاص طور پر بزرگوں اور بچوں کا خاص خیال رکھیں۔

ٹیگز: