لاہور:محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور کشمیر میں موسم شدید گرم رہے گا۔
خیبرپختونخوا کے دیر، سوات، چترال، کوہستان، شانگلہ اور بٹگرام میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔