Wed, September 16, 2026

ملک بھر میں گرمی کی لہر برقرار، چند علاقوں میں بارش کا امکان

ملک بھر میں گرمی کی لہر برقرار، چند علاقوں میں بارش کا امکان

اسلام آباد : اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں گرمی کا زور برقرار رہے گا، جبکہ پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں بھی موسم خشک اور گرم رہے گا۔ جنوبی پنجاب میں دوپہر کے وقت گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں۔

سندھ میں موسم خاصا گرم رہے گا، اور کراچی میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جس کے باعث ہیٹ ویو کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ بلوچستان میں بھی موسم گرم رہے گا اور بعض علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں جیسے چترال، سوات، دیر، شانگلہ، کوہستان، بونیر، کرم اور مہمند میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ اسی طرح گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے کچھ حصوں میں بھی بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو شدید گرمی اور ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ٹیگز: