Wed, September 16, 2026

بھارت کے خلاف سفارتی محاذ پر سرگرم، بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد نیویارک میں متحرک

بھارت کے خلاف سفارتی محاذ پر سرگرم، بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد نیویارک میں متحرک

نیویارک :  بھارت کے جارحانہ رویے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کے لیے پاکستانی سفارتی وفد آج نیویارک میں اہم عالمی شخصیات سے ملاقاتیں کرے گا۔ اس وفد کی قیادت بلاول بھٹو زرداری کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل اور غیر مستقل ارکان کے سفیروں سے ملاقات کرے گا اور انہیں بھارت کی اشتعال انگیزی سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ اس دوران امریکی حکام سے بھی بات چیت کی جائے گی تاکہ بھارت کے رویے پر عالمی تشویش پیدا کی جا سکے۔

پاکستانی وفد میں شیری رحمان، حنا ربانی کھر، جلیل عباس جیلانی اور مصدق ملک شامل ہیں۔ یہ ٹیم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، جنرل اسمبلی کے صدر اور دیگر عالمی نمائندوں سے ملاقاتیں کرے گی، جبکہ او آئی سی کو بھی بھارت کی حالیہ کارروائیوں سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ، بلاول بھٹو زرداری 5 جون کو مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ میں ہونے والی ایک اہم کانفرنس میں شرکت کریں گے، جہاں وہ ماہرین، پالیسی سازوں اور تھنک ٹینک ممبران سے خطاب کریں گے۔

ٹیگز: