نیویارک :پاکستان کو جولائی کے مہینے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت مل گئی ہے، اور اس نے باقاعدہ طور پر صدارت سنبھال لی ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا میں امن چاہتا ہے اور ہمیشہ سے مسائل کا پرامن حل مذاکرات کے ذریعے نکالنے کا حامی رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم تیزی سے بدلتی ہوئی عالمی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور سفارتکاری و ثالثی کے ذریعے تنازعات ختم کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ عاصم افتخار نے بتایا کہ پاکستان اپنی صدارت کے دوران فلسطین کے مسئلے کو اجاگر کرے گا اور مکالمے کے فروغ کی بھرپور حمایت کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی کمیٹیوں میں بہتر ہم آہنگی، شفافیت اور مؤثر رابطے کے لیے بھی فعال کردار ادا کرے گا۔