Wed, September 16, 2026

اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے سفیر عاصم افتخار کی سفارتی سرگرمیاں تیز، عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف اجاگر

اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے سفیر عاصم افتخار کی سفارتی سرگرمیاں تیز، عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف اجاگر

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب عاصم افتخار نے عہدہ سنبھالتے ہی سفارتی محاذ پر متحرک کردار ادا کرنا شروع کر دیا ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان عالمی سطح پر اپنا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کر رہا ہے۔

عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ایک ہفتے میں دوسری بار ملاقات کی، جس میں انہوں نے خطے کی صورتحال، خاص طور پر پاک بھارت تناؤ پر بریفنگ دی۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر اور دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی عاصم افتخار نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سفیروں سے بھی ملاقات کی اور موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے پر غور کیا جا رہا ہے اور وقت آنے پر کونسل کے رکن ممالک کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

ٹیگز: