Wed, September 16, 2026

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سیلاب میں پھنسے 6 شیر بحفاظت ریسکیو

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سیلاب میں پھنسے 6 شیر بحفاظت ریسکیو

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فوری نوٹس پر ملتان روڈ پر راوی کے کنارے واقع ایک فارم ہاؤس میں سیلابی پانی میں پھنسے 6 شیروں کو کامیابی سے ریسکیو کر لیا گیا۔

یہ مشکل اور خطرناک آپریشن سیکرٹری وائلڈ لائف مدثر ریاض کی نگرانی میں کیا گیا، جس میں وائلڈ لائف رینجرز نے شدید بارش اور تیز پانی کے باوجود بہادری سے حصہ لیا۔ چار کشتیاں اور ماہر ویٹرنری ڈاکٹرز بھی اس مشن کا حصہ تھے۔

ریسکیو ٹیم نے نہ صرف شیروں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا بلکہ انسانی جانوں کو لاحق ممکنہ خطرے کو بھی بروقت ٹال دیا۔ تمام شیروں کا فوری میڈیکل چیک اپ کیا گیا ہے اور ان کی صحت کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔

سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے وائلڈ لائف رینجرز اور ریسکیو ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ"ہمارے رینجرز نے جان کی پرواہ کیے بغیر ایک بہترین مثال قائم کی ہے، جنگلی حیات کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔"
یہ ریسکیو آپریشن نہ صرف ایک کامیابی ہے بلکہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ پنجاب حکومت ہر جاندار کی زندگی کو اہمیت دیتی ہے – چاہے وہ انسان ہو یا جنگلی جانور۔

ٹیگز: