Wed, September 16, 2026

آزاد کشمیر کابینہ کا اجلاس: صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر میں بڑے اقدامات

آزاد کشمیر کابینہ کا اجلاس: صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر میں بڑے اقدامات

مظفرآباد: آزاد کشمیر کابینہ نے صحت، تعلیم اور بنیادی سہولیات کے شعبوں میں اہم فیصلے کیے ہیں۔ اجلاس میں سینئر وزیر میاں عبدالوٰحید اور وزیر جنگلات جاوید ایوب نے کابینہ کے اقدامات پر بریفنگ دی۔

فیصلوں میں ریاست بھر میں ہیلتھ کارڈ پروگرام کے آغاز، نئے اسکولز اور کالجز کی منظوری، طلبہ یونینز کی بحالی، اور ٹرانسفر و پراپرٹی ٹیکس میں کمی کی سفارشات شامل ہیں۔ مزید برآں 5 کے وی اے اور 60 کے وی اے ٹیرف کے فرق کو ختم کرنے، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے 2.6 بلین روپے کی منظوری، گلپور پل اور ہائیڈل پراجیکٹس، ہسپتالوں میں سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی کی تنصیب، گریٹر واٹر اسکیم، اور ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں ویمن پولیس اسٹیشن اور چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے قیام جیسے اقدامات کیے گئے۔

کابینہ کے مطابق یہ فیصلے صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر اور سوشل پروٹیکشن کے شعبوں میں بہتری لائیں گے۔

ٹیگز: