اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے پیشِ نظر ریڈ زون جانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر ریڈ زون کی جانب نہ جائیں اور محفوظ متبادل راستے استعمال کریں۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال یا معلومات کے لیے پکار 15 یا ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں۔
پولیس نے بتایا کہ ریڈ زون اور دیگر حساس علاقوں میں اضافی سیکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے، اور صورتحال معمول پر آنے کے بعد راستے دوبارہ کھولے جائیں گے۔