Wed, September 16, 2026

یوکرین کا روس کے سائبیرین علاقے میں بڑا حملہ، بیلیا ائیر بیس پر بمبار طیارے تباہ

یوکرین کا روس کے سائبیرین علاقے میں بڑا حملہ، بیلیا ائیر بیس پر بمبار طیارے تباہ

ماسکو :  یوکرین نے روس کے دور دراز سائبیرین علاقے میں قائم بیلیا ائیر بیس کو نشانہ بنا کر وہاں موجود جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے بمبار طیاروں کو نقصان پہنچایا ہے۔ یہ حملہ اب تک روسی حدود میں سب سے زیادہ فاصلے پر کیا گیا حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق، بیلیا ائیر بیس روسی صوبے ایرکٹسک کے شمال میں واقع ہے اور جنگی محاذ سے تقریباً 4,000 کلومیٹر دور ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی غیر تصدیق شدہ ویڈیوز اور تصاویر میں بیس پر شدید آگ اور دھوئیں کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں، جن میں روسی اسٹریٹجک بمبار طیارے بھی شامل ہیں۔

یہ طیارے ایسی ٹیکنالوجی سے لیس ہیں کہ وہ روایتی کے ساتھ ساتھ جوہری ہتھیار لے جانے اور دور دراز علاقوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

تجزیہ کار اس حملے کو یوکرین کی طرف سے روسی دفاعی نظام پر ایک گہری ضرب قرار دے رہے ہیں، جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ یوکرینی فورسز اب روسی سرزمین کے اندر دور تک حملہ کرنے کی صلاحیت حاصل کر چکی ہیں۔

روس کی حکومت کی جانب سے تاحال اس واقعے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

ٹیگز: