Wed, September 16, 2026

بلاول بھٹو بھارتی جارحیت بے نقاب کرنے کے مشن پر نیویارک پہنچ گئے

بلاول بھٹو بھارتی جارحیت بے نقاب کرنے کے مشن پر نیویارک پہنچ گئے

نیویارک: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ایک اہم سفارتی مشن پر اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے ہیں۔ اس دورے کا مقصد بھارت کی حالیہ جارحیت اور پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر پاکستان کا مؤقف عالمی برادری کے سامنے پیش کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو 2 جون کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات کریں گے جس میں مقبوضہ کشمیر، لائن آف کنٹرول کی صورتحال اور بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے پر بات کی جائے گی۔

پاکستان کا  وفد نیویارک میں امریکی تھنک ٹینکس اور کانگریس کے ارکان سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔ وزیر خارجہ 5 جون کو واشنگٹن کے معروف تھنک ٹینک "مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ" میں ایک بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔

وفد میں شیری رحمان، مصدق ملک، خرم دستگیر، تہمینہ جنجوعہ، جلیل عباس جیلانی اور حنا ربانی کھر شامل ہیں۔ یہ وفد نیویارک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی، صحافیوں اور مختلف شعبوں کے ماہرین سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے حال ہی میں ایک اعلیٰ سطحی سفارتی کمیٹی تشکیل دی تھی جو مختلف ممالک میں جا کر پاکستان کا مؤقف پیش کر رہی ہے،تاہم بلاول بھٹو اس مہم کی قیادت کر رہے ہیں۔

ٹیگز: