Wed, September 16, 2026

بھارتی جارحیت کو بے نقاب کرنے کے مشن پر پاکستانی وفد نیویارک کا دورہ مکمل کرکے واشنگٹن پہنچ گیا

بھارتی جارحیت کو بے نقاب کرنے کے مشن پر پاکستانی وفد نیویارک کا دورہ مکمل کرکے واشنگٹن پہنچ گیا

واشنگٹن: بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی سفارتی وفد نیویارک کا دورہ مکمل کرنے کے بعد واشنگٹن پہنچ گیا ہے، جہاں وہ بھارت کی جارحیت اور آبی خلاف ورزیوں پر پاکستان کا مؤقف پیش کرے گا۔

ذرائع کے مطابق 9 رکنی وفد ٹرین کے ذریعے واشنگٹن پہنچا، جہاں پاکستانی سفارتخانے کے سینئر افسران نے ان کا استقبال کیا۔ وفد 6 جون تک واشنگٹن میں قیام کرے گا اور مختلف امریکی حکام، تھنک ٹینکس اور صحافیوں سے ملاقاتیں کرے گا۔

بلاول بھٹو اس دوران میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے اور بھارت کی اشتعال انگیزیوں، کشمیر کی صورتحال اور آبی جارحیت پر بات کریں گے۔ وہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کا شکریہ بھی ادا کریں گے، اور زور دیں گے کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے۔

نیویارک میں وفد نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس، جنرل اسمبلی کے صدر، سلامتی کونسل کے نمائندوں اور او آئی سی ممالک کے سفیروں سے ملاقاتیں کیں۔ بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ سندھ طاس معاہدے کی بحالی اور خطے میں امن قائم رکھنے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔

ٹیگز: