Wed, September 16, 2026

کراچی کی ترقی اور معیاری علاج صرف پیپلز پارٹی کی بدولت ہے، شہید بینظیر بھٹو کا مشن مکمل کریں گے: بلاول بھٹو زرداری

کراچی کی ترقی اور معیاری علاج صرف پیپلز پارٹی کی بدولت ہے، شہید بینظیر بھٹو کا مشن مکمل کریں گے: بلاول بھٹو زرداری

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شاہراہِ بھٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں جب بھی کوئی بڑا ترقیاتی کام ہوا تو وہ صرف پیپلز پارٹی نے ہی کیا۔ انہوں نے نو تعمیر شدہ شاہراہِ بھٹو کو عوام کے لیے پارٹی کی جانب سے ایک شاندار تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان اور دیگر صوبوں سے لوگ کاروبار اور روزگار کے لیے کراچی آتے ہیں اور ہم سب کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ یہاں آئیں اور کام کریں۔

چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ شہر میں آج اگر عوام کو معیاری اور مفت علاج میسر ہے تو وہ بھی پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی وجہ سے ہے، جس کی واضح مثال این آئی سی وی ڈی (NICVD) ہے جو اب دنیا میں مفت علاج فراہم کرنے والا سب سے بڑا عارضہ قلب کا ادارہ بن چکا ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ شاہراہِ بھٹو اور لیاری ایکسپریس وے جیسے بڑے انفراسٹرکچر منصوبے دینے کے بعد، وہ شہید بینظیر بھٹو کے مشن کو اسی جوش و جذبے کے ساتھ مکمل کریں گے۔

ٹیگز: