Wed, September 16, 2026

نئے سال کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ نے نئی بلندیوں کو چھو لیا

نئے سال کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ نے نئی بلندیوں کو چھو لیا

کراچی : نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک زبردست تیزی دیکھنے کو ملی ہے، جس کی بدولت اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور تاریخی بلند سطح کو چھو لیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے دن اسٹاک ایکسچینج میں 1900 سے زیادہ پوائنٹس کا اضافہ ہوا، اور ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار 38 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

اس تیز رفتار بڑھوتری کا اثر مختلف اہم شعبوں پر بھی پڑا، جن میں کمرشل بینکس، تیل و گیس کی کمپنیاں، اور او ایم سیز شامل ہیں۔ پی او ایل، ایم سی بی، پی ایس او، پی پی ایل اور یوبی ایل جیسے بڑے اسٹاکس بھی مثبت زون میں رہے۔

اس سے پہلے کے کاروباری دن میں 100 انڈیکس 418 پوائنٹس کمی کے ساتھ 1 لاکھ 74 ہزار 54 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، لیکن اب مارکیٹ نے ایک نئی اُڑان بھری ہے۔

ٹیگز: