Wed, September 16, 2026

پاکستان سٹاک مارکیٹ نے پہلی بار 1 لاکھ 74 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو لیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ نے پہلی بار 1 لاکھ 74 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو لیا

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک تاریخی کامیابی دیکھنے کو ملی ہے، جب ہنڈرڈ انڈیکس نے 1 لاکھ 74 ہزار 411 پوائنٹس کی نئی بلند سطح پر پہنچ کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں زبردست تیزی آئی، جس میں 1900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

اس سے پہلے گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 72 ہزار 400 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ ماہرین کے مطابق اس تیز ترین اضافے کا سبب ملک میں سرمایہ کاروں کا بڑھتا ہوا اعتماد اور اقتصادی استحکام کی امید ہے۔

ٹیگز: