Wed, September 16, 2026

باجوڑ، شمالی وزیرستان اور مہمند میں آپریشن، 5 خوارج مارے گئے

باجوڑ، شمالی وزیرستان اور مہمند میں آپریشن، 5 خوارج مارے گئے

راولپنڈی:  خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 5 خوارج کو ہلاک جبکہ 2 کو گرفتار کر لیا ہے، 
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشنز باجوڑ، شمالی وزیرستان اور مہمند کے اضلاع میں کیے گئے۔ باجوڑ میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے، جب کہ شمالی وزیرستان میں دو خوارج انجام کو پہنچے۔

ادھر مہمند میں ایک علیحدہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کا ایک خفیہ ٹھکانہ تباہ کیا گیا اور دو شدت پسندوں کو زندہ گرفتار کر لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار افراد سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور حساس نوعیت کا مواد برآمد ہوا  ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ عناصر سیکیورٹی فورسز، عوامی مقامات اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔ سیکیورٹی ادارے ان کے نیٹ ورک کے خلاف مزید کارروائیاں بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ٹیگز: