Wed, September 16, 2026

روس کا کیف پر فضائی حملہ، 18 ہلاک، 159 زخمی

روس کا کیف پر فضائی حملہ، 18 ہلاک، 159 زخمی

کیف : روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 159 زخمی ہو گئے، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ یوکرینی حکام کے مطابق، روس نے کیف کے کراماٹورک علاقے میں رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا، جس سے کئی گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں اور کئی لوگ ملبے تلے دب گئے۔

کیف کے حکام نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اموات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ کیف کے فوجی منتظم تیمور تکاچینکو نے بتایا کہ روسی بمباری سے شہر کے مختلف حصوں میں 27 مقامات پر نقصان ہوا ہے اور امدادی ٹیمیں ملبے میں دبے افراد کو تلاش کر رہی ہیں۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اس حملے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس نے کیف پر 300 ڈرونز اور 8 میزائلوں سے حملہ کیا، جو قابلِ مذمت ہے۔

روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملہ یوکرینی ہوائی اڈوں، اسلحہ گوداموں اور ان کاروباری اداروں کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا تھا جو کیف کے عسکری نظام کا حصہ ہیں۔

ٹیگز: