Wed, September 16, 2026

میانمار: فوج کا رخائن کے ہسپتال پر فضائی حملہ، 31 افراد ہلاک، 68 زخمی

میانمار: فوج کا رخائن کے ہسپتال پر فضائی حملہ، 31 افراد ہلاک، 68 زخمی

میانمار: میانمار کی فوج نے ریاست رخائن کے شہر مروک اُو میں واقع ایک ہسپتال پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق، حملے میں 68 افراد زخمی ہوئے ہیں جو علاج کے لیے ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک ہے، اور ہلاکتوں میں اضافے کا بھی امکان ہے۔

میانمار کی فوج نے 28 دسمبر کو انتخابات کے آغاز کا اعلان کیا ہے، لیکن جمہوریت کے حامی اور باغی گروہ اس عمل کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔ 2021 میں فوج نے بغاوت کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کیا تھا، جس کے بعد سے ملک شدید خانہ جنگی کا شکار ہو چکا ہے۔

فوج کی طرف سے مختلف گروپوں کے خلاف فضائی حملے اور کارروائیاں بڑھ گئی ہیں، جس میں بے گناہ شہریوں کی ہلاکتیں بھی معمول بنتی جا رہی ہیں۔

ٹیگز: