Wed, September 16, 2026

صدر آصف زرداری کی طبیعت بحال، کورونا ٹیسٹ بھی منفی

صدر آصف زرداری کی طبیعت بحال، کورونا ٹیسٹ بھی منفی

کراچی: صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی طبیعت میں نمایاں بہتری آنے کے بعد انہیں کراچی کے نجی اسپتال سے گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

صدر زرداری گزشتہ چند روز سے ناساز طبیعت کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کے مطابق صدر کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور ڈاکٹروں نے طبیعت بہتر ہونے پر انہیں اسپتال سے فارغ کر دیا ہے۔

ڈاکٹرز نے صدر کو مکمل آرام کے ساتھ فزیو تھراپی جاری رکھنے کی تجویز دی ہے۔ یاد رہے کہ یکم اپریل کو طبیعت بگڑنے پر انہیں نوابشاہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ عید الفطر کی شب سے اسپتال میں داخل تھے۔

صدر مملکت نے اسپتال میں 10 روز سے زائد وقت گزارا اور اب ان کی صحت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔

 

ٹیگز: