Wed, September 16, 2026

واٹس ایپ نے چیٹ بیک اپ کے لیے پاس کیز فیچر متعارف کر دیا

واٹس ایپ نے چیٹ بیک اپ کے لیے پاس کیز فیچر متعارف کر دیا

کراچی: واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سیکیورٹی اور پرائیویسی کو مزید محفوظ بنانے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ میٹا کی زیرِ ملکیت اس معروف میسجنگ ایپ اب چیٹ بیک اپ کے لیے پاس کیز کی سہولت فراہم کرے گی، جس سے صارفین اپنے پیغامات اور ڈیٹا کو مزید محفوظ بنا سکیں گے۔ یہ فیچر آئندہ چند مہینوں میں تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔


پاس کیز ایک جدید قسم کی ڈیجیٹل چابیاں ہیں جو روایتی پاس ورڈز کے مقابلے میں زیادہ محفوظ اور استعمال میں آسان ہوتی ہیں۔ یہ چابیاں کسی مرکزی سرور پر محفوظ نہیں کی جاتیں بلکہ صارف کے ذاتی آلے پر رکھی جاتی ہیں۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کے لیے چار ہندسوں کا پن کوڈ یا بائیومیٹرک تصدیق (چہرہ یا فنگر پرنٹ) کا استعمال کر سکیں گے۔


واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ "جیسے صارفین اپنی چیٹس اور کالز کو پاس کیز کے ذریعے محفوظ رکھتے ہیں، اب یہی سیکیورٹی چیٹ بیک اپ کے لیے بھی دستیاب ہو گی۔ اس سے بیک اپ ہمیشہ محفوظ، قابل رسائی اور صرف صارف کے لیے محدود رہے گا۔"

یہ نیا فیچر واٹس ایپ صارفین کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے جس سے وہ اپنی ذاتی معلومات اور ڈیٹا کو مزید محفوظ بنانے میں کامیاب ہوں گے۔
 
 

ٹیگز: