اسلام آباد : وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے معاملے نے سیاسی کشیدگی میں اضافہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آج پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں ہوگا۔
اجلاس میں پارٹی کی حکمت عملی اور ممکنہ امیدواروں پر غور کیا جائے گا، اور آزاد کشمیر میں نئے قائدِ ایوان کے انتخاب کا اعلان متوقع ہے۔ سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس اجلاس کے نتائج حکومت کی مستقبل کی پوزیشن پر اثر ڈال سکتے ہیں۔