Wed, September 16, 2026

آزاد کشمیر: وزیراعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد مؤخر، پیپلز پارٹی نے سیاسی حکمت عملی بدلی

آزاد کشمیر: وزیراعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد مؤخر، پیپلز پارٹی نے سیاسی حکمت عملی بدلی

مظفر آباد :پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کو مؤخر کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی نے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ موجودہ حالات میں تحریک کی کامیابی کے امکانات کم ہیں۔

پارٹی نے واضح کیا ہے کہ مناسب وقت پر تحریک دوبارہ پیش کی جائے گی۔ آزاد کشمیر اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے 36 ارکان کی حمایت کا دعویٰ ہے جبکہ حکومت بنانے کے لیے 27 ارکان کافی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کے اندر نئے وزیراعظم کے نام پر اختلافات بھی موجود ہیں، جس کی وجہ سے حتمی اعلان موخر کیا گیا۔ مسلم لیگ ن نے پارٹی کے منتخب امیدوار کی حمایت کا عندیہ دیا ہے، تاہم پاور شیئرنگ میں شامل نہیں ہوگی۔

وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے تحریک کے خلاف ڈٹ جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حکومت کے اختیارات کو برقرار رکھنے کے لیے ہر اقدام اٹھائیں گے۔

ٹیگز: