Wed, September 16, 2026

ایران جانے والے جہاز پر امریکی فوج کا میزائل حملہ؛ انجن روم تباہ، اب تک 116 جہازوں کا رخ موڑ دیا گیا

ایران جانے والے جہاز پر امریکی فوج کا میزائل حملہ؛ انجن روم تباہ، اب تک 116 جہازوں کا رخ موڑ دیا گیا

واشنگٹن:خلیجِ عمان میں امریکی فوج نے ایران کی بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے پر ایک اور تجارتی جہاز کو ہدف بنا کر ناکارہ کر دیا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، گیمبیا کا پرچم بردار ایک میری ٹائم جہاز امریکی ناکہ بندی کو نظرانداز کرتے ہوئے ایران کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ امریکی عسکری حکام نے فوری ایکشن لیتے ہوئے جہاز پر "سیلفائر میزائل" داغا، جس نے سیدھا جہاز کے انجن روم کو نشانہ بنایا، جس کے بعد جہاز سمندر میں ہی مفلوج ہو کر رہ گیا۔
امریکی فوج کے مطابق خطے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے پر اب تک مجموعی طور پر 5 بحری جہازوں کو نشانہ بنا کر ناکارہ کیا جا چکا ہے، جبکہ اب تک 116 مشکوک جہازوں کو وارننگ دے کر ان کا رخ کامیابی سے موڑا گیا ہے۔

ٹیگز: