کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ میں کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا نہ صرف جواب دیا بلکہ دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے مہارت اور دلیری سے 7 ہائی ویلیو ٹارگٹ کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جو پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور فوجی تیاری کا واضح ثبوت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں اور ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے اس موقع پر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارہ ہر دور میں قومی دفاع میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتا آیا ہے۔