Wed, September 16, 2026

بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا ، مودی سرکار اب پاکستان پر حملے سے پہلے سو بار سوچے گی :وزیراعظم شہباز شریف 

بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا ، مودی سرکار اب پاکستان پر حملے سے پہلے سو بار سوچے گی :وزیراعظم شہباز شریف 

مظفر آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مودی سرکار اب پاکستان پر حملے سے پہلے سو بار سوچے گی، کیونکہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔

مظفرآباد میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کو جواز بنا کر پاکستان پر حملے کیے، لیکن ہماری افواج نے چھ بھارتی جنگی طیارے مار گرائے۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن کو عالمی سطح پر تنہائی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ سیزفائر کی درخواست پر مجبور ہوا۔

وزیراعظم نے شہدا کے اہل خانہ کو ایک کروڑ اور زخمیوں کودس سے  بیس لاکھ روپے کے چیک  تقسیم کیے۔

ٹیگز: