Wed, September 16, 2026

دونوں ممالک کے ساتھ تجارتی مذاکرات جاری ،پاکستان کے نمائندے آئندہ ہفتے ٹیرف معاہدے کے سلسلے میں امریکہ آ رہے ہیں:صدر ٹرمپ

دونوں ممالک کے ساتھ تجارتی مذاکرات جاری ،پاکستان کے نمائندے آئندہ ہفتے ٹیرف معاہدے کے سلسلے میں امریکہ آ رہے ہیں:صدر ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ ایٹمی جنگ کو روک کر امریکا نے جنوبی ایشیا میں استحکام لانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب دونوں ممالک کے ساتھ تجارتی مذاکرات جاری ہیں، اور پاکستان کے نمائندے آئندہ ہفتے ٹیرف معاہدے کے سلسلے میں امریکا آ رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے جوائنٹ بیس اینڈریوز پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہم نے پاکستان اور بھارت کو جنگ سے روکا۔ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ایٹمی تباہی کا سبب بن سکتی تھی، "میں ان ملکوں کے ساتھ تجارت نہیں کرتا جو ایک دوسرے پر گولیاں برسا رہے ہوں۔ اگر جنگ ہو گی، تو پھر میرے پاس ان کے لیے کچھ نہیں ہو گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ ٹیرف مذاکرات کا آغاز ہو چکا ہے۔ پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایک روز قبل بتایا تھا کہ ان کی امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر سے ملاقات ہوئی ہے جس میں تکنیکی سطح پر بات چیت پر اتفاق کیا گیا۔

ٹیگز: