Wed, September 16, 2026

ایران کے ساتھ مذاکرات میں اہم پیش رفت، معاہدے کیلئے اگلے ہفتے تک کا وقت ہے: امریکی صدر

ایران کے ساتھ مذاکرات میں اہم پیش رفت، معاہدے کیلئے اگلے ہفتے تک کا وقت ہے: امریکی صدر

واشنگٹن / تہران:امریکی صدر نے ایران کے ساتھ جاری پسِ پردہ سفارتی بات چیت میں اہم پیش رفت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے پاس حتمی معاہدے (ڈیل) کے لیے جمعہ، ہفتہ، اتوار یا اگلے ہفتے کے آغاز تک کا وقت ہے۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہ سفارتی کوششیں ناکام رہیں تو ایران کو ایک بڑا دھچکا دینا ہوگا اور امریکا دو سے تین روز میں ہولناک حملہ کر سکتا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے امریکی صدر نے انکشاف کیا کہ وہ ایران پر فوجی کارروائی کی منظوری دینے کے بالکل قریب پہنچ چکے تھے، لیکن مذاکرات کاروں کی جانب سے مثبت اشارے ملنے پر انہوں نے حملے کا فیصلہ عارضی طور پر مؤخر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اس وقت معاہدہ کرنے کے لیے سنجیدہ دکھائی دے رہا ہے، اس لیے سفارت کاری کو ایک آخری موقع دیا جا رہا ہے۔
امریکی صدر نے واضح کیا کہ یہ مہلت محدود ہے اور ایران کے پاس فیصلہ کرنے کے لیے محض چند دن باقی ہیں۔ اگر اگلے ہفتے کے آغاز تک امریکی شرائط کے مطابق ڈیل طے نہیں پاتی تو فوجی کارروائی کا آپشن فوری طور پر استعمال کیا جائے گا۔
دوسری جانب ایرانی حکام نے امریکی الٹی میٹم پر اپنے ردِعمل میں کہا ہے کہ وہ کسی بھی جارحیت کا دفاع کرنے کے لیے مکمل تیار ہیں، تاہم وہ خطے میں امن اور سفارتی حل کو ترجیح دیتے ہیں۔ عالمی ماہرین کے مطابق اگلے 72 گھنٹے یہ طے کریں گے کہ یہ بحران کسی معاہدے پر ختم ہوتا ہے یا خطہ ایک نئی جنگ کی لپیٹ میں آتا ہے۔

ٹیگز: