Wed, September 16, 2026

مسقط مذاکرات کا اختتام: امریکہ اور ایران میں ڈیڈ لاک برقرار یا پیش رفت؟ آئندہ ہفتے دوبارہ ملنے کا فیصلہ

مسقط مذاکرات کا اختتام: امریکہ اور ایران میں ڈیڈ لاک برقرار یا پیش رفت؟ آئندہ ہفتے دوبارہ ملنے کا فیصلہ

مسقط : عمان کے دارالحکومت میں ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری پروگرام پر ہونے والے مذاکرات کا حالیہ دور ختم ہو گیا۔ اگرچہ کسی حتمی معاہدے کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم دونوں ممالک نے سفارتی دروازے کھلے رکھنے اور مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
ایرانی وفد کی قیادت کرنے والے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اہم نکات اٹھائے۔ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ "موجودہ صورتحال میں دونوں فریقین کے درمیان اعتماد کی شدید کمی ہے، جو کسی بھی بڑی پیش رفت میں سب سے بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی وفد نے میز پر صرف اور صرف قومی مفادات کی بات کی ہے اور تہران اپنے حقوق سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ بات چیت کا یہ سلسلہ ختم نہیں ہوگا بلکہ آئندہ بھی مشاورت جاری رہے گی۔
ذرائع کے مطابق امریکی وفد نے جوہری ہتھیاروں کی روک تھام پر زور دیا جبکہ ایرانی وفد نے اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کو ترجیح دی، دونوں وفود اب اپنی اپنی قیادت کو رپورٹ پیش کریں گے جس کے بعد اگلے دور کی تاریخ کا تعین کیا جائے گا۔

ٹیگز: