Wed, September 16, 2026

امریکی سینیٹ میں ایران مخالف جنگ روکنے کی قرارداد ایک ووٹ سے مسترد

امریکی سینیٹ میں ایران مخالف جنگ روکنے کی قرارداد ایک ووٹ سے مسترد

واشنگٹن: امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف ممکنہ جنگ یا فوجی کارروائی میں امریکی شمولیت روکنے سے متعلق قرارداد مسترد کر دی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق سینیٹ میں پیش کی گئی قرارداد کے حق میں 49 ووٹ آئے، جبکہ مخالفت میں 50 ووٹ ڈالے گئے، جس کے بعد قرارداد ایک ووٹ کے فرق سے ناکام ہو گئی۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ جنگ یا امریکی فوجی کارروائی کے لیے کانگریس کی پیشگی منظوری لازمی قرار دی جائے۔

قرارداد کے حامی ارکان کا کہنا تھا کہ جنگی فیصلوں میں کانگریس کے آئینی کردار کو یقینی بنایا جانا چاہیے، جبکہ مخالف ارکان نے اسے مسترد کر دیا۔ سینیٹ کے فیصلے کے بعد ایران سے متعلق امریکی پالیسی پر سیاسی بحث جاری رہنے کا امکان ہے۔

ٹیگز: