Wed, September 16, 2026

ایران سے جنگ کے معاملے پر کانگریس متحرک، ٹرمپ مخالف قرارداد منظور

ایران سے جنگ کے معاملے پر کانگریس متحرک، ٹرمپ مخالف قرارداد منظور

واشنگٹن: ایران کے ساتھ ممکنہ فوجی تصادم کے معاملے پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو سیاسی محاذ پر ایک اور چیلنج کا سامنا ہے، جہاں کانگریس نے جنگی کارروائیوں کی مخالفت میں قرارداد منظور کرلی۔

قرارداد کے حق میں 50 جبکہ مخالفت میں 40 ووٹ ڈالے گئے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ صدر ٹرمپ کی جماعت  ری پبلیکن سے تعلق رکھنے والے بعض ارکان نے بھی قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے پارٹی لائن سے ہٹ کر ووٹ دیا۔
قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی اقدام سے قبل کانگریس کو اعتماد میں لیا جائے اور تنازع کے حل کے لیے سفارتی ذرائع کو ترجیح دی جائے۔ قرارداد کے حامی ارکان کا کہنا ہے کہ خطے میں مزید کشیدگی امریکی مفادات اور عالمی استحکام کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق قرارداد کی منظوری سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کے حوالے سے صدر ٹرمپ کی پالیسی پر کانگریس کے اندر اختلافِ رائے موجود ہے، جبکہ بعض ریپبلکن ارکان بھی نئے فوجی تنازع کے حق میں دکھائی نہیں دیتے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت نہ صرف وائٹ ہاؤس پر سیاسی دباؤ میں اضافہ کر سکتی ہے بلکہ ایران سے متعلق امریکی حکمتِ عملی پر بحث کو بھی نئی جہت دے سکتی ہے۔

ٹیگز: