کیلیفورنیا : امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں جدید لڑاکا طیارہ ایف-35 ایک تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہو کر گر گیا، لیکن خوش قسمتی سے پائلٹ بروقت طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہا اور محفوظ رہا۔
یہ واقعہ نیول ایئر اسٹیشن لیمر کے قریب پیش آیا۔ امریکی بحریہ کے مطابق پائلٹ نے فوری طور پر خود کو طیارے سے باہر نکال لیا اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور پائلٹ کو ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، اور اس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ ایف-35 طیارہ دنیا کے جدید ترین جنگی طیاروں میں سے ایک ہے، جس کی قیمت تقریباً 10 کروڑ ڈالر (تقریباً 28 ارب پاکستانی روپے) ہے۔